الیکشن کمیشن کا میئر کراچی مرتضی وہاب سے پیپلز پارٹی کے حق میں پریس کانفرنس پر جواب طلب

جمعہ 26 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میئر کراچی مرتضی وہاب سے پیپلز پارٹی کے حق میں پریس کانفرنس پر جواب طلب کرلیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن سندھ نے مرتضیٰ وہاب کو نوٹس بھیجتے ہوئے ان سے کل تک تحریری جواب طلب کیا ہے۔

میئر کراچی کو بھیجے جانے والے نوٹس میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آپ ایک مخصوص سیاسی جماعت کی حمایت کر رہے ہیں، پی پی کے حق میں کی جانے والی گفتگو ووٹرز کی رائے کو متاثر کرسکتی ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے تحت منتخب بلدیاتی نمائندے سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرسکتے۔ میئر کراچی ضابطہ اخلاق کی شق نمبر 18 اور 41 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

نوٹس کے مطابق ضابطہ اخلاق کے مطابق میئر، چیئرمین اور ناظم کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرسکتے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے کل تک وضاحت طلب کرلی گئی ہے، وضاحت نہ دینے کی صورت میں میئر کراچی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں