یکم تا 7 فروری دنیا بھر عالمی بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منایا جائے گا

ہفتہ 27 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم تا 7 فروری کے دوران عالمی بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ ہے۔

اقوام متحدہ نے رواں سال اس ہفتہ کے حوالہ سے ’بحران میں گھری دنیا میں ہم آہنگی‘ کا موضوع منتخب کیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منانے کا فیصلہ 2010 میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ اس موقع پر جنرل اسمبلی نے نشاندہی کی کہ باہمی افہام و تفہیم اور بین المذاہب مکالمہ امن کی ثقافت کی اہم جہتیں ہیں ، جس کی روشنی میں عالمی بین المذاہب ہم آہنگی ہفتہ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ہفتہ کی مناسبت سے اقوام متحدہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، ہم آہنگی اور تعاون کو بڑھانے کے لیے مختلف عقائد اور مذاہب کے درمیان مکالمے کی ناگزیر ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، تمام ریاستوں کو بین المذاہب ہم آہنگی اور خیر سگالی کے پیغام کو دنیا بھر کے گرجا گھروں، مساجد، مندروں اور دیگر عبادت گاہوں  پر پھیلانے کی ضرورت ہے۔

عالمی بین المذاہب ہم آہنگی کے ہفتہ کے دوران ملک بھر میں مختلف سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے مختلف پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام آدی کو بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت سے روشناس کرایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp