الیکشن2024: ’الیکشن مینجمنٹ سسٹم‘ کے استعمال کی کامیاب تجرباتی مشق

ہفتہ 27 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (EMS) کے استعمال کی تجرباتی مشق (mock  exercise) کی جو کامیاب رہی، اور اس کے مفید  اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 859 مقامات پر قائم ریٹرننگ افسران کے دفاتر اِس تجرباتی مشق میں شریک ہوئے جس کے دوران فائبر/ڈی ایس ایل کنیکٹوٹی، ای ایم ایس ایپ لاگ ان(log-in)، استعمال اور نتائج کی ترسیل و تدوین کے مراحل کی مکمل مشق کی گئی اور اس میں ای ایم ایس کے ذریعے کامیابی سے پریذائیڈنگ آفیسرز کی جانب سے نتائج کی ترسیل اور ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے نتائج کی تدوین مکمل کی گئی۔

EMSکا بنیادی مقصد

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ EMS  کا بنیادی مقصد آر او کی سطح پر نتائج کی تدوین و ترتیب (compilation and tabulation) ہے۔اس مشق کے دوران تمام آر اوز نے مکمل کامیابی کے ساتھ نتائج کی تدوین و ترتیب مکمل کی اور اس میں کسی قسم کی کوئی دقت نہیں ہوئی۔

چند مقامات پر کنیکٹیوٹی کی دشواری

ترجمان نے بتایا کہ مجموعی طور پر پریذائیڈنگ آفیسرز  کی جانب سے نتائج کی ترسیل بھی تسلی بخش رہی   تاہم مشق کے دوران چند مقامات پر کنیکٹیوٹی کی دشواری کے باعث کچھ پریذائیڈنگ آفیسرز کو نتائج کی ترسیل میں معمولی چیلنجز  بھی سامنے آئے جنہیں فوری طور پر دور کیا جا رہا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگر کسی پریذائیڈنگ آفیسر کو اپنے موبائل فون کے ذریعے  نتائج کی آر او تک ترسیل میں کوئی دشواری ہو تو وہ پریذائیڈنگ آفیسر انتخابی نتیجہ ذاتی طور پر آر او کے دفتر پہنچائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر پہلی بیوی کو مہر کی رقم فوری ادا کرنے کا پابند ہوگا، لاہور ہائیکورٹ

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟