وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ اُمید ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو رواں مالی سال کے دوران 9.4 ٹریلین روپے سے زائد محصولات اکٹھے کرے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نےکراچی میں کسٹمز کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Related Posts
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی تجارتی سپلائی چین کو محفوظ بنانے کے لئے مل جل کر کام کریں۔
اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو رواں مالی سال کے دوران 9.4 ٹریلین روپے سے زائد محصولات اکٹھے کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں مشاورت پر مبنی اصلاحاتی عمل شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے سرحد پار تجارت میں کسٹمز کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کسٹمز آپریشنز میں سنگل ونڈو ایکٹویٹی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
قبل ازیں ممبر کسٹمز آپریشنز ڈاکٹر فرید اقبال قریشی نے اقتصادی سرحدوں کے تحفظ اور جائز تجارت کے لئے ہر ممکن سہولت کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان کسٹمز کے کردار پر روشنی ڈالی اور اس سلسلے میں باخبر رہنے کے لئے نئے اقدامات کی ضرورت کا اعادہ کیا۔