محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اور 31 جنوری کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث آمدورفت متاثر ہونے کاخدشہ ہے، سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں خطہ پوٹھوہارمیں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیا ہوا؟
پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض میدانی علا قوں میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہے گی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تا ہم خیبر پختونخوا ، کشمیر کے بعض اضلاع میں بارش ہوئی۔
Related Posts
پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ کے اضلاع کی لپیٹ میں رہے۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں پاڑا چنار20، پٹن 10، دیر(اپر 13،لوئیر 03)، مالم جبہ ، سیدو شریف 04، میرکھانی،کالام، تخت بائی 02، دروش ،چترال ،بالاکوٹ 01 اور کشمیر کے علاقے گڑھی دوپٹہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارد ہوئی۔
کم سے کم درجہ حرارت
اتوار کوریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لہہ میں منفی 08 ،کالام منفی 06، اسکردو،گوپس منفی05، استور منفی 04 اور مالم جبہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔