برف باری کے شوقین ہو جائیں تیار، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

ہفتہ 27 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے خشک سردی کے ستائے ہوئے شہریوں کو بارش اور برفباری کی نوید سنا دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

تاہم اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، مغربی بلوچستان، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب اوربالائی سندھ کے بعض میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہے گی۔

محکہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہا۔

استورمیں ہلکی برفباری ریکارڈ ہوئی جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے اور بالا ئی سندھ کے اضلاع صبح کے اوقات میں دھند ، اسموگ کی لپیٹ میں رہے۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت

ہفتہ کوریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ منفی 10، کالام منفی 7، اسکردومنفی 5، استورمنفی 4، گلگت اورمالم جبہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آنےوالے دنوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اورسیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp