9 مئی کے 7 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 2 فروری تک ملتوی

منگل 30 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے 7 مقدمات میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی ہے۔

سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے اپنی حاضری مکمل کروائے، عدالتی اسٹاف نے بتایا کہ جیل حکام کو اطلاع دے دی ہے وہ کچھ دیر میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر پیش کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے جونئیر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سینئیر کونسل سلمان صفدر اسلام آباد میں ہیں، 7 مقدمات میں 2 کی ضمانتوں پر بحث مکمل ہے، عدالت ان 2 مقدمات پر فیصلہ سنا دے باقی دلائل سینئیر وکیل دیں گے۔

پراسیکیوٹر عبدالجبار ڈوگر نے عدالت کو بتایا کہ 3 مقدمات کا چالان ایڈمن کورٹ کو مارک ہوچکا ہے، اب اس بات پر مختلف ججمنٹ بھی آ چکی ہے کہ ضمانتوں پر سماعت ایڈمن کورٹ کرے گی۔ اس حوالے سے پراسیکیوشن نے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے، ہائیکورٹ سے متفرق درخواست کے فیصلے تک سماعت ملتوی کی جائے۔

عدالت نے کہا کہ دوسرے معزز جج تبدیل ہو چکے ہیں آپ تمام مقدمات میں دلائل دیں گے، کیا آپ کو گرفتاری مطلوب ہے یا نہیں، پراسیکیوشن نے کہا کہ ہمیں چئیرمین تحریک انصاف کی مختلف مقدمات میں گرفتاری درکار ہے۔ اسلام آباد میں دوسرے مقدمات کا ٹرائل چل رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

گورنر ہاؤس کے راستے بند، جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلیفون، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر مشاورت

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں