خیبرپختونخوا میں بارشیں اور بالائی اضلاع میں برفباری، ضلعی انتطامیہ کو الرٹ کر دیا گیا

منگل 30 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کاسلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی، پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے نیا مراسلہ جاری کیا ہے۔

ڈی جی، پی ڈی ایم اے  کی جانب سے بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے اور چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایتکی گئی ہے۔

مراسلے کت مطابق حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور  احتیاتی تدابیر کی ہدایت ضلعی انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ حساس اضلاع میں مقامی آبادی  تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں

ڈی جی، پی ڈی ایم اے نے متعلقہ انتطامیہ کو یہ  بھی ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اورسڑک کی بندش  کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم  کئے جائیں۔ نیز حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔ اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے۔

مراسلے کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 4 فروری تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان۔ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب