توشہ خانہ ریفرنس میں سزا پانے والی سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کون؟

بدھ 31 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے ضلع پاکپتن سے تعلق رکھنے والی بشریٰ بی بی کی 2018 میں عمران خان سے شادی ہوئی، یہ عمران خان کا تیسرا جبکہ بشریٰ بی بی کا دوسرا نکاح تھا۔ شادی کے بعد بشریٰ بی بی بنی گالہ شفٹ ہوگئی تھیں، جب تک عمران خان وزیر اعظم تھے تو بشریٰ بی بی بنی گالہ میں ہی رہائش پذیرتھیں۔ 8 مارچ 2022 کو اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تو عمران حکومت کا وفاق سے خاتمہ ہوگیا۔ اس دوران بشریٰ بی بی کچھ عرصے بعد اپنے خاوند عمران خان کے ساتھ لاہور کے زمان پارک میں شفٹ ہوگئیں۔

بشریٰ بی بی لاہور میں رہائش پذیر ہوئیں تو اس وقت پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی تھے، عمران خان نے بنی گالہ سے لانگ مارچ شروع کیا تو بشریٰ بی بی ساتھ رہیں۔ 3 نومبر 2022 کو لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر فائرنگ ہوئی اور انکی ایک ٹانگ فریکچر ہوگئی جس کے بعد بشری بی بی نے عمران خان کا بہت خیال رکھا۔

مارچ 2023 کو جب عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس اور لاہور پولیس کوششیں کرتی رہی تو اس دوران بشریٰ بی بی ڈھال بن کر سامنے آئیں اور اپنے خاوند کا بھر پور ساتھ دیا، لیکن انہوں نے زمان پارک نہیں چھوڑا۔ زمان پارک والے گھر کی دوبارہ تزئین و آرائش بھی بشریٰ بی بی کے کہنے پر کی گئی تھی، اس دوران جو کچھ بھی ہوا بشریٰ بی بی نے زمان پارک والا گھر نہیں چھوڑا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی گھر میں رہ کر تسبیح اور عبادات میں مصروف رہتی تھیں، جب سے عمران خان گرفتار ہوئے ہیں بشریٰ بی بی کا زیادہ وقت عبادات ہی میں گزر رہا تھا۔ عمران خان کے جانے کی وجہ سے گھر پہلے ہی سنسان تھا، تاہم اب بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بعد زمان پارک مزید ویران ہوگیا ہے۔

ایک زمانہ تھا کہ جب زمان پارک کے باہر میلا لگا رہتا تھا لیکن اب نہ باہر کوئی رہتا ہے اور نہ ہی اندر کوئی رہ گیا ہے، چند ملازم ہیں جو زمان پارک والے گھر میں اب بھی موجود ہیں۔

توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ، دوران عدت نکاح کیس

بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے، عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گرفتاری دینے اڈیالہ جیل پہنچ گئیں اور اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیا۔ بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس اور دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟