پنجاب کابینہ نے تھری ایم پی او کے نفاذ میں توسیع کی تجویز مسترد کر دی

بدھ 31 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کابینہ نے صوبے میں تھری ایم پی او کے نفاذ میں 3 ماہ کی توسیع کی تجویز مسترد کر دی۔

اس حوالے سے ترجمان حکومت پنجاب عامر میر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھری ایم پی او کے نفاذ کی تجویز کو کابینہ نے اتفاق رائے سے مسترد کیا ہے۔عامر میر کے مطابق8  فروری کو غیر جانبدارانہ اور آزادانہ الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق تھری ایم پی او کا نفاذ سیاسی جماعتوں اور ان کے امیدواروں کی الیکشن مہم میں رخنہ ڈالنے کا سبب بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن میں لیول پلئینگ فیلڈ کی فراہمی نگران حکومت کا فرض ہے۔ اسی لیے تھری ایم پی او کے نفاذ کی تجویز مسترد کر دی گئی۔

عامر میر کے مطابق تھری ایم پی او کے نفاذ کی تجویز کو کابینہ نے اتفاق رائے سے مسترد کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp