‏مجھے دھوکے سے بنی گالہ لے جایا گیا، بشریٰ بی بی

جمعرات 1 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ مجھے پتا ہی نہیں تھا یہ مجھے کہاں لے  جارہے ہیں، پہلے کہا گیا ریسٹ ہاؤس لے جا رہے ہیں، پھر پتا چلا کہ یہ تو بنی گالا لے جارہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ نے عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بات واضح کردوں مجھے جیل میں رہنے سے کوئی ڈر نہیں۔ نہ مجھے کوئی ڈیل چاہیے، جس نے جو بھی ڈیل کرنی ہے وہ عمران خان سے بات کرے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جیل میں رہنے سے کوئی مسئلہ نہیں، ابھی میرے گھر کو سب جیل قرار دینے کا نوٹئفیکیشن منسوخ کریں اور مجھے اڈیالہ جیل میں ڈال دیں، ‏مجھے دھوکے سے بنی گالہ لے جایا گیا۔ ‏جب سے گرفتاری دی ہے سب پریشان تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں تو اڈیالہ جیل میں رہنے کے لیے بضد تھی۔ ‏مجھے کہا گیا کہ آپ کو سملی ڈیم ریسٹ ہاؤس منتقل کرنا ہے۔ ‏پھر مجھے دھوکے سے رات گئے بنی گالا منتقل کر دیا گیا۔ ‏ابھی بھی اڈیالہ جیل رہنا چاہتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏مجھے دھوکے سے لایا گیا تا کہ پراپیگنڈا کیا جا سکے۔ ‏میں بہادر ہوں خود گرفتاری دی۔ ‏کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی نا کروں گی۔ ‏مجھے ڈیل کی پیش کش کی گئی تھی لیکن ‏میں نے جواب دیا کہ عمران خان سے برائے راست بات کریں۔میں نے ڈیل کی نا کبھی کروں گی، بہادری سے جیل میں رہنے کے لیے تیار ہوں۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ ‏اللہ کو منافقت اور شیطان پسند نہیں، ‏صرف پردے اور داڑھی میں ایمان نہیں ہوتا۔ ‏مسلمان ہوں اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتی۔

غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی

اس سے قبل غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت جمعہ کی صبح تک ملتوی کر دی گئی تھی،  جمعرات کو سماعت کے دوران 3گواہان کے بیانات قلم بند کر لیے  گئے ہیں۔

سینیئر سول جج اسلام آباد ہائیکورٹ قدرت اللہ کے روبرو اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل نے عون چوہدری اور خاور فرید مانیکاکے بیانات پر جرح بھی مکمل کر لی ہے۔

بشریٰ بی بی کے وکیل 2 گواہان مفتی سعید اور لطیف کے بیانات پر جمعہ کو جرح مکمل کریں گے جب کہ عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ بھی جمعہ کو گواہان کے بیانات پر جرح کا اغاز کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے