عام انتخابات 2024: پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان میں بھی چھٹیوں کا اعلان

جمعہ 2 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں 6 سے 9 فروری تک بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق عام انتخابات کے سلسلے میں بلوچستان کے سرکاری و  پرائیویٹ کالجز، اسکولز و یونیورسٹیاں بند رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اور پرائیویٹ کالجز، اسکولز اور یونیورسٹیاں 6 سے 9فروری تک بند رہے گی۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو عام انتخابات کے سلسلے میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کا عملہ مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیوٹی پر ہوگا۔

اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ کالجز، اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے سربراہان احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا

جہاں بلوچستان میں عام انتخابات کے موقع پر سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے، وہاں انتخابات کے انعقاد کے پیش نظر پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر رکھا ہے۔

گزشتہ روز پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا حکومتوں کی جانب سے صوبے بھر کے تمام نجی و سرکاری اسکول، کالج اور جامعات میں 6 فروری سے 9 فروری تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

اس اعلان کی روشنی میں اگر مجموعی چھٹیوں کا شمار کیا جائے تو 5 فروری اور ویک اینڈ کو ملا کر کل 9 چھٹیاں بن جاتی ہیں۔

بینک بھی بند رہیں گے

تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ بینکوں کی بھی لمبی چھٹیاں آگئیں، ملک بھر میں آئندہ 10 روز میں صرف 3 دن بینک کھلیں گے۔ پیر 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ڈے اور 8 فروری جمعرات عام انتخابات کے دن بینک بند رہیں گے۔

وفاقی پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

اسلام آباد پولیس نے بھی انتخابات کے حوالے سے سیکیوررٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کے لیے انتظامات کررکھے ہیں، وفاقی پولیس کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور تاحکم ثانی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اضافی اور نظم و ضبط کی ڈیوٹیوں کے لیے رضاکار اور ریٹائرڈ پولیس افسران کی خدمات لی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp