مچھ میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، 24 دہشتگرد ہلاک

جمعہ 2 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے مچھ میں دہشتگردوں کے خلاف جوابی کارروائی کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا ہے، کلیئرنس آپریشن کے دوران 24 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 اور 30 جنوری کی درمیانی رات دہشتگردوں نے بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکس پر حملہ کیا، پاک فوج نے جوابی کارروائی کر کے دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے کے بعد پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن  شروع کیا، جو اب مکمل کرلیا گیا ہے، کلیئرنس آپریشن کے دوران 24 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں شہزاد بلوچ، عطا اللہ، صلاح الدین، عبدالودود اور ذیشان اہم دہشت گرد ہیں، باقی دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 معصوم شہری شہید ہوئے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شہید ہوئے۔

ترجمان نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دہشتگردوں کو مؤثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp