اردو یونیورسٹی اور فلم ساز ادارے ویمن تھرو فلم کے مابین معاہدہ

جمعہ 2 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ویمن تھرو فلم کے مابین فلم پروڈکشن اور فلم بینی کا معاہدہ طے پایا ہے۔

معروف فلم ساز ادارے کے تحت فیڈرل اردو یونیورسٹی کے میڈیا کے طلبہ کو فلم کاری سکھائی جائے گی۔ 5 مارچ کو یونیورسٹی میں ویمن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے سلسلے میں فلم دکھائی جائے گی۔

جمعے کو وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کے کیمپس انچارج ڈاکٹر احتشام الحق پڈا اور ویمن تھرو فلم کی پروجیکٹ ہیڈ عروبہ نثار نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل رجسٹرار علیم رضا، انچارج ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شیر جونی، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سکندر علی اور ایچ او ڈی شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز ڈاکٹر عظمی سراج بھی موجود تھے۔

مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) سائن کرتے ہوئے انچارج کیمپس ڈاکٹر احتشام الحق پڈا کا کہنا تھا کہ اردو یونیورسٹی اکیڈمک تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی کام پر بھی یقین رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا یونیورسٹی کے نصب العین میں شامل ہے۔

ویمن تھرو فلم کی پروجیکٹ ہیڈ عروبہ نثار اور یمنی کا کہنا تھا کہ ان کے ادارے کو امریکا سمیت مختلف ممالک کے اداروں اور فلم ساز تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہے۔ فلم کے ذریعے سماج کے مسائل اجاگر کرنا خاص کر طلبہ اور خواتین کو ترقی کی راہ دکھانا ان کا مقصد ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی طلبہ کو پریکٹیکل فیلڈ کی طرف راغب کرنا نیز ان کی خدادا صلاحتیوں کو پالش کرنا بھی ہمارا ہدف ہے۔

انچارج شعبہ ابلاغ عامہ ڈاکٹر شیر جونی نے فلم ساز ادارے کا شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ دونوں اداروں کی شراکت سے ماس میڈیا کے طلبہ کو عملی میدان میں کامیاب بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

ڈاکٹر شیر جونی نے کہا کہ فیڈرل اردو یونیورسٹی میں فلم بینی سے طلبہ کو نئے آئیڈیاز ملیں گے۔

اسسٹنٹ پروفیسر ماس کمیونیکیشن ڈاکٹر سکندر علی کا کہنا تھا کہ فلم سازی اور پروڈکشن بطور مضمون متعارف کرا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نصاب کی تدوین کر رہے ہیں اور ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں فلم ایک اثر دار شعبہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp