شام اور عراق پر امریکی فوج کے حملے، بائیڈن نے مزید حملوں کی وارننگ دیدی

ہفتہ 3 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی فوج نے شام اور عراق میں 7 مختلف مقامات پر حملے کرکے 85 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

مغربی میڈیا کے مطابق، امریکی فوج نے یہ فضائی حملے گزشتہ رات کیے تھے جن میں 18 ایرانی حمایت یافتہ جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اردن میں ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد شام اور عراق پر یہ تازہ ترین حملے جوابی کارروائی کے طور پر کیے گئے ہیں، حملے 30 منٹ تک جاری رہے، عراق میں 3 مقامات اور شام میں 4 مقامات پر بمباری کی گئی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عراق اور شام پر حملوں میں استعمال کیے گئے جنگی ساز و سامان کو امریکا سے بھجوایا گیا اور ان میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیارے سمیت دیگر متعدد طیارے بھی شامل تھے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حملوں میں متعدد شہریوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ہمارے رد عمل کا آج آغاز ہوا ہے، یہ مستقبل میں بھی ہمارے منتخب کردہ وقت اور مقامات پر جاری رہے گا۔

عراق کی جانب سے امریکی حملوں کی مذمت کی گئی ہے تاہم ایران نے ان حملوں سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اردن میں امریکی فوجی اڈے پر مبینہ ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟