ریاست مخالف ایجنڈا پھیلانے پرعلیمہ خان کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

ہفتہ 3 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو ریاست کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے اور ایجنڈا پھیلانے کے الزام میں 6 فروری کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے علیمہ خان کو انسدادِ دہشتگردی ونگ میں پیش ہونے کا نوٹس دیا ہے، ان پر ریاست مخالف نفرت انگیز مجرمانہ سازش کا الزام عائد ہے۔

وزارت داخلہ کی شکایت پرعلیمہ خان کو نوٹس جاری کیا گیا اور نوٹس میں علیمہ خان کو 6 فروری کو دن 11 بجے سی ٹی ڈبلیو میں طلب کیا گیا ہے۔

علیمہ خان کے خلاف وزارتِ داخلہ کے سیکشن افسر کی شکایت پر انکوائری درج کی گئی جبکہ دیگر پر بھی ریاست مخالف مجرمانہ سازش کی انکوائری کی جارہی ہے۔

علیمہ خان اور دیگر کے خلاف الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کی انکوائری درج کی گئی ہے۔

علیمہ خان پر ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے اور اداروں کو متنازع کرنے کا بھی الزام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp