آسمانی بجلی کی پیش گوئی کرنے والا پہلا ڈیٹیکٹر پاکستان میں نصب

اتوار 4 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسمانی بجلی کی پیش گوئی کرنے والا پہلا ڈیٹیکٹر پاکستان میں نصب کر دیا گیا۔ بارشوں کے سسٹم کی گرج چمک دوران بالا فضاؤں میں آسمانی بجلی کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔ کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں 6 لائٹننگ ڈیٹیکٹرز نصب کیے جائیں گے۔ 25 ڈیٹیکٹرز چین نے پاکستان کو تحفے میں دیے ہیں۔ کراچی میں بیک وقت ایک شارٹ اور ایک لانگ رینج ڈیٹیکٹر نصب کیا جائے گا جو سمندر کی جانب سے آسمانی بجلی گرنے کی پیش گوئی کرے گا۔

منصوبے کے تحت ملک بھر میں 25 لائٹننگ ڈیٹیکٹرز نصب کیے جائیں گے۔ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کا جمع کردہ ڈیٹا مستقبل میں غیر معمولی موسمیاتی حالات کے دوران معاون ثابت ہوگا۔ چین کی طرف سے تحفے میں دیے گئے آلات انسٹیٹوٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز نے تیار کیے ہیں جن کی مالیت 28 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

موسمیاتی تغیر کی وجہ سےغیر معمولی سرگرمیوں مثلاً زمین و سطح سمندر کی حدت بڑھنے، طوفانوں میں اضافے اور آسمانی بجلی گرنے کے بڑھتے واقعات بھی شامل ہیں۔ ماضی قریب و بعید میں تیز بارشوں کے دوران تھر پارکر میں بجلی گرنے کے متعدد واقعات قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور مویشیوں کی ہلاکت کا سبب بن چکے ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ چین سے ملنے والے جدید لائٹننگ ڈیٹیکٹرز یا آسمانی بجلی گرنے کی پیشگی اطلاع دینے والے آلات کی تنصیب کے بعد صوبہ سندھ کے صحرائے تھر سمیت پاکستان بھر میں اس قدرتی آفت کی پیشگی اطلاع دینا اس وقت ممکن ہوگی جب کوئی بھی سسٹم ملک کے کسی بھی حصے میں موجود ہوگا، یہ جدید آلات بارش کی مقدار، گرج چمک کا تعین اور بجلی گرنے کی پیش گوئی کرسکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم