پاکستان میں افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے مزید ثبوت سامنے آ گئے

اتوار 4 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر آ گئے۔ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے 19، 22 اور 29 جنوری کو دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ امریکی اور غیر ملکی ساخت کا تھا۔ جس میں ایم فور کاربین، سلیپنگ بیگز، ہینڈ گرنیڈز اور دیگر اسلحہ شامل تھا۔

ٹی ٹی پی کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا ہے، بالخصوص پاکستان میں دہشتگردی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 29 جنوری کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ امریکی جبکہ 22 جنوری کو سمبازا اور 19 جنوری کو میران شاہ میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر ملکی ساخت کا تھا۔

مزید پڑھیں

یاد رہے کہ 31 دسمبر کو باجوڑ جبکہ 12 جولائی 2023 کو بھی ژوب گیریژن پر ہونے والے حملے میں بھی ٹی ٹی پی کی جانب سے امریکی اسلحے کا استعمال کیا گیا تھا۔ 6 ستمبر 2023 کو جدید ترین امریکی ہتھیاروں سے لیس ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے چترال میں 2 فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا تھا۔

4 نومبر 2023 کو میانوالی ایئر بیس حملے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ بھی غیر ملکی ساخت کا تھا۔ 12 دسمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان جبکہ 15 دسمبر کو ٹانک میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ میں دہشت گروں کے پاس جدید امریکی اسلحہ پایا گیا تھا۔

یورو ایشین ٹائمز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی کارروائیوں میں امریکی ساخت کے اسلحے کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp