غزہ کے لیے پاکستان سے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔ امدادی کھیپ میں گرم خیمے، ترپال اور کمبل شامل ہیں۔ خصوصی پرواز امدادی سامان لے کر مصر کے شہر العریش پہنچے گی جہاں تعینات پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گے جو تقسیم کے لیے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔
🇵🇰 Aid to Gaza Continues, Meeting Urgent Humanitarian Needs.
1.NDMA in coord with Al-Khidmat dispatched 5th tranche of humanitarian asst for Gaza today via PAF C-130.
2.Flight will land in Al-Arish,Egypt where Pak Amb will receive aid for further distribution. pic.twitter.com/viFPXTilze— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) February 4, 2024
این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے افسران نے نور خان ائیر بیس پر روانگی کی تقریب میں شرکت کی۔ امدادی سامان کی پانچویں کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے نور خان ایئر بیس سے روانہ کر دی گئی ہے۔ امدادی کھیپ ضروری اشیا پر مشتمل ہے جس میں غزہ کی زمینی ضروریات کے مطابق موسم سرما کے لیے گرم خیمے، ترپال اور کمبل شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے 6 فروری کو 100 ٹن امدادی سامان کی چھٹی امدادی کھیپ کا بھی انتظام کر لیا گیا ہے جو کراچی سے مصر کے لیے روانہ ہوگی۔
پاکستان کی جانب سے اب تک غزہ کی مصیبت زدہ عوام کے لیے 5 پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 230 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔