انسانی دماغ میں اے آئی ٹیکنالوجی کی کامیاب پیوند کاری، کیا اب انسان بھی کمپیوٹر بن جائے گا؟

اتوار 4 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کی دُنیا میں ٹائیکون کا درجہ رکھنے والے ایلون مسک کی نیورالنک اسٹارٹ اَپ کمپنی نے انسانی دماغ میں اے آئی ٹیکنالوجی کی پیوند کاری کا کامیاب تجربہ مکمل کر لیا ہے۔

ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کی نیورالنک اسٹارٹ اپ کمپنی نے انسانی دماغ میں پہلا امپلانٹ نصب کرنے کا تجربہ مکمل کیا ہے اور اس کے ابتدائی نتائج انتہائی امید افزا سامنے آئے ہیں۔

ایلون مسک کی جانب سے 2016 میں قائم کردہ نیورا ٹیکنالوجی کمپنی کا مقصد دماغ اور کمپیوٹرز کے درمیان براہ راست مواصلاتی چینلز بنانا تھا۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اس کمپنی کا مقصد اور عزائم انسانی صلاحیتوں کو سپر چارج کرنا، اے ایل ایس یا پارکنسن جیسے اعصابی امراض کا علاج کرنا ہے اور شاید ایک دن انسانوں اور مصنوعی ذہانت کے درمیان باہمی تعلق بھی حاصل کرنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک پیغام میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ’پہلے انسان کو نیورالنک سے امپلانٹ دیا گیا جس کے بعد وہ بہت ہی تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں‘۔

نیورا لنک نے گزشتہ سال کہا تھا کہ اس نے انسانوں میں دماغ کی پیوند کاری کے لیے امریکی ریگولیٹرز سے باقاعدہ منظوری حاصل کر لی ہے۔ ایلون مسک اس ٹیکنالوجی کو ’ٹیلی پیتھی‘ جیسے علم سے بھی جوڑ رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی آپ کو فون یا کمپیوٹر یا کسی بھی ڈیوائس کو اپنی سوچ کے ذریعے ہی کنٹرول کرنے میں کامیاب بنائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے صارف ابتدائی طور پر وہ لوگ ہوں گے جو دماغ کی وجہ سے اپنے اعضا کا استعمال کھو چکے ہیں۔

نیورالنک کی ٹیکنالوجی بنیادی طور پر ’لنک‘ نامی امپلانٹ کے ذریعے کام کرے گی۔ یہ ایک ایسا آلہ جس کا سائز پانچ اسٹیکڈ سکے کے برابر ہے جو سرجری کے ذریعے انسانی دماغ کے اندر رکھا جاتا ہے۔

ڈیٹا کمپنی پچ بک کے مطابق گزشتہ سال کیلیفورنیا میں قائم نیورالنک کے ملازمین کی تعداد 400 سے زیادہ تھی اور اس نے تجربے کے لیے کم از کم 363 ملین ڈالر جمع کر لیے تھے۔

ایلون مسک اس شعبے میں پیش رفت کرنے کی کوشش میں شاید ہی اکیلے ہیں ، جسے سرکاری طور پر برین مشین یا برین کمپیوٹر انٹرفیس ریسرچ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس سے قبل ایلون مسک نے مبینہ طور پر امپلانٹ ڈویلپر سنکرون کے ساتھ ممکنہ سرمایہ کاری کے بارے میں بھی ہاتھ ملانے کے لیے رابطہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp