انتخابات 2024: اسلام آباد پولیس نے اہم فیصلے کر لیے

پیر 5 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے 8 فروری کو عام انتخابات 2024 کے روز تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی زیرصدارت عام انتخابات 2024 کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں تمام سی پی اوز، ایس ایس پی، ڈی پی اوز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، افسران مہتمم تھانہ جات، ایڈمن افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں عام انتخابات 2024 سے قبل، دوران انتخابات اور بعد از انتخابات سیکیورٹی امور پر آئی جی کو بریف کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ شہریوں کی حفاظت اور پُرامن انتخابات اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہوگی۔ انتخابات کے حوالے سے مرکزی کنٹرول روم سیف سٹی میں قائم کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ضابطہ اخلاق پر عمل کرانے کا فیصلہ

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ کار کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی صورت خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹریفک کے نظم و ضبط اور پارکنگ کے مناسب اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔ انتخابات کی کوریج کرنے والے صحافیوں اور غیرملکی مبصرین اور مشاہداتی ٹیموں کو ان کے فرائض کی انجام دہی میں مدد فراہم کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق انتخابات قومی فریضہ ہیں۔ پولیس بہادری اور خوش اخلاقی سے اپنا کام کرے گی۔ عوام کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp