محکمہ موسمیات اور پاکستان ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے بھی سیاحوں کو برف باری والے تفریحی مقامات کی سیر کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
اس حوالے سے سے جاری کی جانے والی ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے تک برف باری جاری رہ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کالام میں 7 انچ برف پڑی ہے جبکہ مالم جبہ اور مری میں 4 انچ برف گری ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق گلگت بلتستان میں دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانشے اور شگر جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سُدھانونی، کوٹلی، بھمبر اور میر پور میں برف باری ہوسکتی ہے۔
خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، مری اور گلیات میں برف باری کی توقع ہے۔ دوسری جانب کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے مانسہرہ ناران جالکھڈ روڈ کاغان سے بند کرکے سیاحوں کا داخلہ روک دیا ہے۔