گلگت: سینگل نالے کی خوبصورتی نے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ لیا

ہفتہ 27 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت کے ضلع غذر کے گاؤں میں واقع سینگل نالے کی خوبصورتی دیکھ کر سیاحوں نے اسے گلگت بلتستان کے خوبصورت مقامات میں شامل کرلیا۔ سینگل نالے میں خوبصورت آبشار ہے جو بیالیس منٹ کی مسافت پر ہے، پہاڑ کی چوٹی پر اپنی آب و تاب سے بہتی ہوئی آبشار اپنی خوبصورتی سے سیاحوں کو دعوت نظارہ دیتی ہے۔

یہاں پر آنے والے سیاح نالے میں کیمپنگ کے علاوہ فشنگ بھی کرتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں۔

تھنگداس سینگل جو سینگل نالے سے بجانب مغربی حصے کا نام ہے۔ یہاں پر آبادی کو بستے ہوئے ایک صدی نہیں گزری ہوگی۔ اس سے قبل یہاں پر مخصوص کانٹے ہوتے تھے۔

تھینگی عموماً سائیڈ ایریا کے لیے استعمال ہوتا ہے جو عموماً غیر آباد علاقے کے لیے بولا جاتا ہے۔ اس گاؤں کے حوالے سے ایک قصہ مشہور ہے۔

سینگل کھیر کورٹ یا برو کورٹ موجودہ جماعت خانے سے ایک فرد نے دشمن کے سردار کو تیر مارا جس کے باعث وہ وہیں ہلاک ہوگیا اور یوں دشمن بھاگ کھڑے ہوئے۔

دوسرا قصہ جو حقیقت پر مبنی ہے وہ یہ ہے کہ دشمن نے برو کورٹ پر حملہ کردیا، کسیر دادو جو دادا مرحوم نور ولی منشی کے دادا تھے وہ کسی وجہ سے قلعے سے باہر رہ گئے تو دشمن نے انہیں پکڑ لیا۔

دادا کسیر فنکار شخصیت کے مالک تھے، ان کے ناچ سے دشمن حیران رہ گئے، یوں دادا گول چکر کھاتے قلعے کے دروازے کے پاس پہنچ جاتے اور قلعے والوں کو دروازہ کھولنے کا کہتے۔ ’یوں جب چکر کاٹتے وہ دروازے کے پاس پہنچے تو اچانک دروازہ کھلا اور دادا قلعے میں داخل ہوگئے اور جان بچ گئی‘۔

تھنگداس گاؤں میں ہل بُش کے مقام پر قلعہ موجود تھا اس کے آثار اب بھی موجود ہیں۔ پٹولا بلورستان دور یا شاید اس سے بھی صدیاں پہلے کے ادوار میں سینگل نالے سے لوگ دیامر اور کوہستان کی طرف سفر کرتے ہوں گے، اس کے واضع ثبوت ہل بُش کی چٹانوں میں پوشیدہ ہیں۔

سینگل نالے کے مشرقی حصے سے راستہ موجود نہیں، راستہ مغربی حصے سے ہے، شاید لوگ ماضی میں مشرقی حصے سے صرف گرمیوں میں سفر کرتے ہوئے ہوں گے مگر مشرقی حصے میں اس کے ثبوت نہیں۔

شاید ثبوت مِٹ چکے ہوں کیونکہ وادی پونیال کا یہ حصہ کئی صدیوں تک پانی میں ڈوبا رہا چپوکے نالہ داس جپوکے اور گیچ نالے کے سیلاب نے مڈل پونیال کو صدیوں تک جھیل بنائے رکھا۔

ہل بُش کیسے بنا اور بوبر برو داس کیسے وجود میں آیا اور گوٹوم ساس موجودہ گوہر آباد پِھٹی داس کیسے وجود میں آیا یہ صرف راز ہی رہا ہے۔

اس کے علاوہ جس جن ذات کے قصے کہانیاں آج ہمیں سُنائی جارہی ہیں وہ سب جھوٹ اور فریب ہے۔

تھنگداس گاؤں کے لوگ مخلص اور ایماندار ہیں، یہاں بسنے والے نہایت خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp