پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے تصویر لیک ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی تصویر مبینہ طور پر سائفر کیس کے ٹرائل کے دوران لی گئی۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی مشاورت کرتے نظر آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور انہیں مختلف تین کیسز میں ٹرائل کے بعد سزائیں سنائی گئی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بحیثیت پارٹی موجود نہیں کیونکہ انٹراپارٹی انتخابات درست نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا اور اب ان کے انتخابات آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
اِدھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے عام انتخابات سے قبل قوم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔
عمران خان کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میرے پاکستانیو! مجھے آپ کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے پر 24 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عمران خان کا جیل سے پیغام:
“میرے پاکستانیو، مجھے آپ کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے پر 24 سال کی سزا سنا دی گئی۔
مجھے اور پاکستان کو آپ کے بس 24 گھنٹے چاہئیں!
لوگوں کے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈلوائیں، پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 ملنے تک پولنگ سٹیشن پر رکیں، اور پھر مکمل رزلٹ آنے تک ریٹرننگ… pic.twitter.com/cJoD68y4HD— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 6, 2024
انہوں نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ مجھے اور پاکستان کو آپ کے 24 گھنٹے چاہییں۔
عمران خان نے اپیل کی ہے کہ لوگوں کے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈلوائیں، اور پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 ملنے تک پولنگ اسٹیشن پر رکیں۔
بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ مکمل رزلٹ آنے تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر پرامن طریقے سے بیٹھیں۔