’مجھے آپ کے 24 گھنٹے درکار ہیں‘، عمران خان کا انتخابات سے قبل قوم کے نام پیغام

منگل 6 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے عام انتخابات سے قبل قوم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

عمران خان کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میرے پاکستانیو! مجھے آپ کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے پر 24 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

انہوں نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ مجھے اور پاکستان کو آپ کے 24 گھنٹے چاہییں۔

عمران خان نے اپیل کی ہے کہ لوگوں کے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈلوائیں، اور پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 ملنے تک پولنگ اسٹیشن پر رکیں۔

بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ مکمل رزلٹ آنے تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر پرامن طریقے سے بیٹھیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور انہیں مختلف تین کیسز میں ٹرائل کے بعد سزائیں سنائی گئی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بحیثیت پارٹی موجود نہیں کیونکہ انٹراپارٹی انتخابات درست نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا اور اب ان کے امیدواران آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم