پاکستان مسلم لیگ ن کراچی سے کتنی سیٹیں لے پائےگی؟

بدھ 7 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں عام انتخابات کل 8 فروری کو ہونے جا رہے ہیں جس کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

عام انتخابات کی مہم کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کراچی میں کافی متحرک دکھائی دی، مسلم لیگ ن کی اس مہم کا ووٹرز پر کتنا اثر پڑے گا؟ اور کیا مسلم لیگ ن سندھ سے مناسب نمائندگی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے گی؟

مسلم لیگ ن کو سندھ سے کوئی سروکار نہیں، اے ایچ خانزادہ

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صحافی و تجزیہ کار اے ایچ خانزادہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے بارے میں سب لوگ اچھا ہی اچھا کہہ رہے ہیں لیکن میرے خیال میں مسلم لیگ ن کو سندھ سے کوئی سروکار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کراچی میں مسلم لیگ ن کا ایک بھی جلسہ نہیں کیا جس سے ان کی دلچسپی کا اندازہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر روئے تو ماں بھی بچے کو دودھ نہیں پلاتی، ’پاکستان مسلم لیگ ن کے ذمہ دار یہ کیوں سمجھتے ہیں کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے مظالم کو بنیاد بنا کر انہیں ووٹ مل جائے گا‘۔

ن لیگ کی مرکزی قیادت پنجاب تک محدود ہے

اے ایچ خانزادہ کہتے ہیں نواز شریف کو چاہیے کہ وہ کراچی تشریف تو لے کر آئیں، اگر دیکھا جائے تو ماضی کے مقابلے میں مسلم لیگ ن سندھ میں زیادہ فعال نظر آتی ہے لیکن اس فعالیت میں مرکزی قیادت کا کوئی کردار نہیں ہے، مرکزی قیادت نے اپنے آپ کو پنجاب تک محدود رکھا ہوا ہے۔

ن لیگ کراچی سے ایک سیٹ بھی نکال لے تو غنیمت ہے، لیاقت علی رانا

سینیئر صحافی لیاقت علی رانا کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کراچی سے ایک سیٹ بھی اگر نکال لے تو غنمیت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کم از کم مسلم لیگ ن کراچی میں ایک جلسہ ہی کر لیتی، اگر شہباز شریف نے کراچی سے الیکشن نہیں لڑنا تھا تو کسی اور رہنما کو میدان میں اتار دیتے۔ مرکزی قیادت نے دلچسپی نہیں دکھائی اور کراچی اس طرح کسی کو ووٹ نہیں دیتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘