سرکاری افسر کو سیاسی بیان مہنگا پڑگیا، 120 روز کے لیے معطل

بدھ 7 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن پاکستان نے سیاسی امیدواروں کے حق میں مہم چلانے  18 ویں گریڈ کے سرکاری افسر کو معطل کردیا۔

انفارمیشن گروپ کے افسر پیر سلیمان شاہ راشدی نے گزشتہ روز بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے حق میں ووٹ دینے کی ویڈیو بنا کر وائرل کی تھی

الیکشن کمیشن نے پیر سلیمان شاہ راشدی کو عوام کو مخصوص پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی ترغیب دینے پر فی الوقت 120 روز کے لیے معطل کردیا۔

Suspension Order by akkashir on Scribd

پاکستان الیکشن کمیشن نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ ایک سرکاری ملازم کی جانب سے عام انتخابات 2024 میں ایک مخصوص سیاسی جماعت کے ساتھ منسلک امیدواروں کی حمایت کے لیے ویڈیو پیغام جاری کرنا سراسر بدانتظامی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp