پرامن انتخابات پر پاک فوج کی قوم کو مبارکباد، سیکیورٹی جوانوں پر فخر کا اظہار

جمعرات 8 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج نے انتخابات کے پرامن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیشچ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فخر ہے کہ انہوں ںے اس مقدس عمل کے دوران سیکیورٹی فراہم کی اور آئین کے مطابق اہم کردار ادا کیا۔

آئی ایس پی آر جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عام انتخابات کے پرامن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مسلح افواج کو فخر ہے کہ انہوں نے مقدس انتخابی عمل کے انعقاد کے دوران سیکورٹی فراہم کرنے، سول پاور کی مدد اور آئین پاکستان کے مطابق اہم کردار ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تقریباً 6,000 منتخب انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں اور 7800 سے زیادہ کوئیک ری ایکشن فورس، 137,000 فوجی اہلکاروں اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے ساتھ عوام کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ باوجود 51  بزدلانہ دہشت گرد حملوں کے جو زیادہ تر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کیے گئے اور جن کا مقصد انتخابی عمل کو متاثر کرنا تھا، فوجی جوان پرعزم رہے اور پورے پاکستان میں امن و سلامتی کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان حملوں میں 12 افراد (جن میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 10 اہلکار بھی شامل ہیں) نے شہادت قبول کی اور 39 دیگر زخمی ہوئے۔

بیان مطابق فعال انٹیلیجنس طریقوں اور فوری کارروائی کے ذریعے بہت سے ممکنہ خطرات کو بے اثر کر دیا گیا جو ہمارے شہریوں کے جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے ہماری سیکیورٹی ایجنسیوں کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ مختلف کارروائیوں کے دوران 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے جنہوں نے جمہوری عمل کے تحفظ کے لیے مسلح افواج کے ساتھ مل کر کام کیا۔

بیان میں امید ظاہر کی گئی کہ ہمیں پوری امید ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور یہ الیکشن پاکستان میں جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا اور پاکستانی عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج ملک میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور ریاست کی جمہوری روایات کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل حمایت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟