پولنگ اسٹیشن پر دھاوا، الیکشن کمشنر سندھ کا قادر مندوخیل کے خلاف فوری کارروائی کا حکم

جمعہ 9 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمشنر صوبہ سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمشنر  صوبہ سندھ کی طرف سے حلقہ این اے 242 کے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر حملے کا فوری نوٹس لے کر کارروائی کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو فوری طور پر کارروائی کی ہدایت  کرتے ہوئے الیکشنز ایکٹ کے سیکشن 196 کے تحت قادر مندوخیل کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کا حکم جاری کیا ہے۔

حلقہ این اے 242 صوبہ سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندو خیل پولنگ اسٹیشن کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور ووٹنگ روم میں رکھے گئے بیلٹ باکس بھی توڑ دیے۔

قادر مندوخیل کی توڑ پھوڑ کی ویڈیو بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وائرل ہو گئی جس میں انہیں پولنگ اسٹیشن پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے