روس سے سستے تیل کی خریداری، معاہدے کی تیاریاں مکمل

جمعہ 6 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے سستے تیل کی خریداری معاہدے کی تیاریاں مکمل ہیں۔

پاک روس سستے تیل خریداری معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ روس کے وزیر توانائی سمیت پورا وفد پاکستان آرہا ہے، روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت جاری ہے اور وفد اسی وقت آتے ہیں جب تیاریاں مکمل ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ روس خام تیل میں دنیا کے برابر یا اس بھی زیادہ ڈسکاونٹ دے گا۔

مصدق ملک نے کہا کہ ہم پوری کوشش کرینگے ملکی مفاد میں معاملہ طے ہوجائے گا، ریفائنریز سے میٹنگ کرنے کے بعد روس کے ساتھ بات کی تھی، معاہدے کی تیاری مکمل ہے لیکن قبل از وقت غیر ذمہ دار بات نہیں کر سکتا، ریفائنریز پالیسی میں ڈیم ڈیوٹی کو سرمایہ کاری سے لنک کر رہے ہیں، ریفائنریز کو جو ڈیوٹی کی مد میں بچت ہوگی وہ سرمایہ کاری کرے گے اور حکومت اسکا باقاعدہ آڈٹ کرے گی۔

ہمارے ملکی مفاد میں ہے جدت اور ریفائنریز اپ گریڈیشن میں پیسے لگے، ہماری ریفائنریز فرنس آئل زیادہ تیار کرتی ہیں جس کی کہیں مارکیٹ ہی نہیں ہے، بلیک آئل کی وجہ سے ریفائنریز کو نقصان ہورہا ہے، ہماری ریفائنریز تیس فیصد سے زائد فرنس آئل بنا رہی ہیں ، جب ریفائنریز کو اپ گریڈ کرینگے تو پیٹرول اور ڈیزل کی فینش پراڈکٹس زیادہ بنائے گئے، انہوں نے کہا کہ پرمیم نہ دینے سے پیٹرول ڈیزل کی قیمت کم ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے