9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: عمران خان اور شاہ محمود کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور

ہفتہ 10 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی ہے۔ مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

پی ٹی آئی وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے اور 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp