راولپنڈی:‏عمران خان، شاہ محمود اور شیخ رشید کو ضمانتیں دینے والے جج کے خلاف ریفرنس دائر

بدھ 17 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی پولیس نے 9مئی مقدمات کی سماعت کرنے والے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف پر عدم اعتماد کردیا، جج کے خلاف ریفرنس بھی دائر کردیا گیا، جس کے بعد عدالت نے سماعت روک دی۔

عدالت نے آج پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنا تھا، جج ملک اعجاز آصف نے 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان اور شاہ محمود کی ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔

‏ دوران سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد کی ضمانت لینا میرے لیے الٹا پڑگیا ہے اور میرے خلاف ہی ریفرنس آگیا ہے۔

یاد رہے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید احمد کو 9مئی مقدمات میں ضمانتیں دے چکے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 6 فروری کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو 9مئی واقعے کے 3 مقدمات سے بری کیا تھا۔

شیخ رشید احمد کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ تھانہ آر اے بازار اور جی ایچ کیو حملہ کیس کا بیان تھانہ ٹیکسلا کے مقدمے میں استعمال نہیں ہو سکتا، جس پرعدالت نے شیخ رشید احمد کو ٹیکسلا کے 3 مقدمات سے بری کر دیا تھا۔

دوسری جانب یہ بھی واضح رہے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد آصف نے 10 فروری کو 9مئی جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی