وزیراعظم کون ہوگا، فیصلہ عمران خان کریں گے، حامد خان

ہفتہ 10 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہمارا ہوگا مگر کون ہوگا، یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے کہا کہ ان کی پارٹی کا کوئی امیدوار اگر دوسری طرف گیا تو تاریخ اسے معاف نہیں کرے گی۔

حامد خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی والے منڈی لگا کر بیٹھے ہیں کہ ہمارے بندے خرید لیں گے مگر یہ ان کی خوش فہمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کوٸی بھی رکن پارلیمنٹ کسی کے پاس نہیں جاٸے گا، حکومت بنانا پی ٹی آٸی کا حق ہے، وزیراعظم ہمارا ہو گا مگر کون ہو گا اس کا فیصلہ بانی پی ٹی آٸی کریں گے۔

حامد خان نے کہا کہ ہمارے جیتے ہوٸے امیدواروں کو ہرایا گیا، قومی اسمبلی اور 2 صوباٸی اسمبلیوں میں ہماری اکثریت ہے، اس الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوٸی اور پنجاب میں دھاندلی کے ذریعے ہمیں ہرایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کے اکثر حلقوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں لیکن اب بھی 15 حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں جب کہ ایک حلقے این اے 8 پر پولنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے 250 حلقوں کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 99 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ 71 نشستوں کے ساتھ مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی 53 جبکہ متحدہ قومی موومنٹ 17 نشستیں جیت چکی ہے۔  جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی کو قومی اسمبلی میں نمائندگی نہیں ملی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب