بلاول بھٹو کو آزاد امیدواروں کے فیصلے کا انتظار کیوں؟

ہفتہ 10 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ابھی تک مکمل انتخابی نتائج سامنے نہیں آئے اور آزاد امیدواروں نے بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا اس لیے کہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ کون کہاں حکومت بنا رہا ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اب تک کے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی ہر صوبے میں نمائندگی ہے، ہمارے بغیر وفاق، پنجاب اور بلوچستان میں حکومت نہیں بنائی جا سکتی۔

انہوں نے کہاکہ کچھ آزاد امیدوار ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، مکمل نتائج سامنے آنے کے بعد باقی سیاسی جماعتوں سے رابطے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہمیں مشاورت سے معاشی پالیسی بنانا پڑے گی۔ میں اپنے منشور پر قائم ہوں، اور کوشش ہوگی کہ جس حد تک ہوسکے اس پر عملدرآمد کیا جائے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ ہم لاہور سے بھاری مارجن کے ساتھ الیکشن جیت رہے تھے مگر صبح معلوم ہوا کہ سیٹ ہار گئے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ایسی حکومت بنے جس سے ملک میں سیاسی استحکام آئے، سیاسی اختلافات کو دشمنی میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp