ماہرہ خان کی اپنی ہمشکل سے ایئرپورٹ پر ملاقات

اتوار 19 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی اپنی ہمشکل سے ایئرپورٹ پر ہونے والی اتفاقیہ ملاقات کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

اداکارہ ماہرہ خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں وہ ایک لڑکی کے ساتھ کھڑی ہیں۔دراصل زیرِ گردش یہ تصویر کراسہ انور شیخ نامی پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی ہے جس میں ماہرہ خان کے ساتھ کھڑی لڑکی وہ خود ہیں۔

کراسہ انور کو سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ہمشکل قرار دیا جاتا ہے اور ماضی میں وہ اداکارہ کے مختلف لُکس اور فوٹو شوٹس نقل کر کے سوشل میڈیا کی زینت بھی بناچکی ہیں۔

کراسہ ان دنوں پاکستان کے مغربی علاقاجات کی سیر کو گئی ہوئی تھیں اور ممکنہ طور پر وہاں سے واپسی پر ایئرپورٹ پر ان کی ملاقات ماہرہ خان سے ہوئی جسکی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر جاری کی۔مذکورہ تصویر میں کراسہ سفید دلکش پرنٹ والا سیاہ کرتا پہنی ہوئی ہیں جبکہ ماہرہ خان خاکی رنگ کی چھوٹی قمیض اور ٹراؤزر زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

اپنی پوسٹ میں کراسہ نے چند اسکرین شاٹس بھی شامل کیے جن میں سوشل میڈیا صارفین اس تصویر کو کراسہ کی جانب سے بطور اسٹوری شیئر کرنے پر ردِ عمل دیتے دکھے۔

اسکرین شاٹس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زیادہ تر لوگوں نے کراسہ اور ماہرہ خان کو ‘ٹوئنز’ یعنی جڑواں بہنیں قرار دیا۔ علاوہ ازیں اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں بھی سوشل میڈیا صارفین دونوں میں غیر معمولی مماثلت کو دیکھ کر حیران دکھائی دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟