لاہور: حکومت سازی کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کی اہم بیٹھک

اتوار 11 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت سازی کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کی 50 منٹ تک جاری رہنے والی اہم بیٹھک لاہور میں ہوئی۔ ملاقات میں ایم کیو ایم نے اپنے مطالبات کی لسٹ نوازشریف کو پیش کی، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے ن لیگ کی حکومت بننے کی صورت میں سندھ کی گورنر شپ مانگ لی، اور  کہا کہ کراچی میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں میں ایم کیو ایم کو آن بورڈ رکھا جائے گا۔ نوازشریف نے ایم کیو ایم کی شرائط کا مثبت انداز میں جواب دیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کا وفد ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں رائیونڈ پہنچا، ایم کیوایم وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال بھی شامل ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور ایم کیوایم کی قیادت کے درمیان اہم سیاسی بات چیت ہوئی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف، مریم نواز رانا ثنا اللہ خان، احسن اقبال اور دیگر لیگی راہنما بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ملاقات میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن  اور ایم کیو ایم کے درمیان آئندہ مل کر چلنے پر اتفاق ہو گیا ہے، مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ حکومت سازی کے مشاورتی عمل میں شریک رہیں گے۔ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن مشترکہ طورپر دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی کریں گی۔

ایم کیو ایم نے ن لیگ کی قیادت کے سامنے پیپلزپارٹی سے متعلق اپنے خدشات ظاہر کیے تو ن لیگ نے ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کرنے کی ہامی بھرلی۔ نوازشریف نے شہبازشریف کو ہدایت کی کہ آپ نے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کرنا ہے۔

قبل ازیں رائیونڈ آمد پر مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ایم کیو ایم قائدین کا استقبال کیا۔

مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

50 منٹس تک جاری رہنے والی ملاقات میں ایم کیو ایم نے اپنے مطالبات کی لسٹ نوازشریف کو پیش کی، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے ن لیگ کی حکومت بننے کی صورت میں سندھ کی گورنر شپ مانگ لی، اور کراچی میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں میں ایم کیو ایم کو آن بورڈ رکھا جائے گا۔

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے درمیان آئندہ مل کر چلنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ دونوں سیاسی پارٹیوں نے مستقبل میں ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے لائحہ عمل پر غوروخوض کیا۔ نوازشریف نے ایم کیو ایم کی شرائط کا مثبت انداز میں جواب دیا ہے۔

میاں نواز شریف کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کا امکان

لاہور میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن چکی ہے۔ آج دوپہر میاں نواز شریف کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کا امکان بھی ہے۔ نوازشریف، چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ ظہورالہیٰ روڈ آئیں گے۔ دونوں رہنما وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے تعاون کی درخواست کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟