مسلم لیگ ن کی بڑی بیٹھک: شہبازشریف وزیراعظم جبکہ مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے

اتوار 11 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے اہم معاملے پر جاتی عمرہ میں نواز شریف کی سربراہی میں ن لیگ کی بڑی بیٹھک میں کیے گئے ہیں، بڑے بڑے فیصلے۔ مسلم لیگ ن نے وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے ابتدائی خدوخال تیار کر لیے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شہباز شریف وزیر اعظم جبکہ مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکا نے شہباز شریف کو وزیر اعظم کے طور پر امیدوار نامزد کرنے کی تجویز دی اور اکثریت نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کی تجویز کی حمایت بھی کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز اب تک مضبوط امیدوار ہیں۔

مسلم لیگ ن دونوں نام اپنے ممکنہ اتحادیوں کے سامنے رکھے گی، شہباز شریف کے نام پر پی پی پی، ایم کیو ایم، جمیعت علما اسلام ف اور دیگر کی حمایت لینے کی کوشش کی جائے گی۔ ن لیگ حکومت سازی سے متعلق اپنی تجاویز اتحادیوں کے سامنے رکھے گی اور متفقہ فیصلوں کی کوشش کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں