ترکیہ کے مکمل مفت اسکالرشپ کے لیے اپلائی کرنے میں صرف ایک ہفتہ رہ گیا

پیر 12 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کی حکومت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ہونہار طلبہ کے لیے ملک کی بہترین جامعات میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کیا۔ اسکالرشپ کے لیے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا۔

ان اسکالر شپس کا مقصد مختلف ملکوں اور معاشروں کے مابین تعاون مستحکم کرنے کا عزم رکھنے والے مستقبل کے لیڈرز کا ایک نیٹ ورک تعمیر کرنا ہے۔

ترکیہ اسکالرشپس منفرد کیوں ہیں؟

ترکیہ اسکالرشپس ہر لحاظ سے منفرد ہیں کیونکہ ان اسکالر شپس کے ذریعے طلبہ کو مالی معاونت، ٹیوشن فیس، رہائش کے اخراجات اور ہیلتھ انشورنس کے علاوہ متعلقہ شعبہ میں کام کرنے اور دوران تعلیم ہر سطح پر تعلیمی، سماجی اور ثقافتی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

کن پروگرامز میں داخلہ کی درخواست دی جاسکتی ہے؟

ترکیہ اسکالرشپس میں انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے لیے درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔ بیچلر، ماسٹر اور پی ایچ ڈی کرنے کے خواہشمند طلبہ ترکیہ اسکالر شپس کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں۔

درخواست کیسے جمع کرائی جائے؟

ترکیہ اسکالر شپ کی معلومات ویب سائٹ https://www.turkiyeburslari.gov.tr/announcements/turkiye-scholarships-2024-applications-55 جبکہ اسکلارشپ کی درخواست ویب سائٹ https://tbbs.turkiyeburslari.gov.tr/ پر اپنا اکاؤنٹ بنا کر اور فارم پُر کر کے آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہے۔ آن لائن درخواست کے لیے درج ذیل مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنا ضروری ہیں:

مؤثر قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ

امیدوار کی تصویر

ڈگری، ڈپلومہ یا عارضی گریجویشن سرٹیفیکیٹس

ٹرانسکرپٹ

منتخب کی گئی یونیورسٹی یا پروگرام کے لیے مطلوبہ TOEFL، DELF لینگویج ٹیسٹ رزلٹ

ریسرچ ٹاپک کے لیے پروپوزل اور کی گئی ریسرچ کا تحریری نمونہ (صرف پی ایچ ڈی پروگرام کے لیے)

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ

ترکیہ اسکالرشپس کا اعلان 10 جنوری 2024 کو کیا گیا تھا۔ اسکالر شپ کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 فروری 2024 ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ کی جامعات میں بیشتر پروگرامز ترک زبان میں پڑھائے جاتے ہیں۔ تاہم کچھ شعبہ جات اور جامعات انگریزی زبان میں بھی پروگرامز آفر کرتی ہیں جن کے لیے TOEFL یا انگریزی زبان میں مہارت سے متعلق دیگر ٹیسٹ کا رزلٹ فراہم کرنا ضروری ہے۔ ان میں سے بیشتر پروگراموں کے لیے انٹرنیشنل ٹیسٹ رزلٹ جیسا کہ جی آر ای، جی میٹ یا سیٹ وغیرہ فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp