لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز سمیت 18 افراد کی جیت کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں

پیر 12 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز، عطا تارڑ اور خواجہ آصف سمیت انتخابات جیتنے والے 18 افراد کے حلقوں کے نتائج کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔

جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ فیصلے سناتے ہوئے قرار دیا کہ مذکورہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔

لاہورہائیکورٹ نے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ مریم نواز، خواجہ آصف، عطا اللہ تارڑ، عون چوہدری اور عبدالعلیم خان  سمیت 18 حلقوں کے نتائج کو چینلج کیا گیا تھا۔

انتخابی نتائج کے خلاف درخواستیں انتخابات ہارنے والے سلمان اکرم راجہ اور ریحانہ ڈارسمیت دیگرنے دائرکی تھیں۔

قبل ازیں جسٹس علی باقر نجفی نے ان درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ درخواست گزاروں نے فارم 47 کے نتائج کو چیلنج کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp