پاکستان میں انتخابی بے ضابطگیوں کی چھان بین ہونی چاہیے، ترجمان امریکی وزارت خارجہ

منگل 13 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے انتخابات کے بعد پاکستان میں پارلیمان کی آزادی کے احترام کا مطالبہ کردیا، امریکی وزیر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی حکام نے جیل میں بند سابق وزیر اعظم عمران خان کی انتخابی کامیابی کے بعد ان کے حامیوں کے احتجاج پر پابندی لگائی ہے جو کہ جمہوری آزادی کے خلاف ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستانی پولیس کی جانب سے انتخابات کے بعد ہونے والے مظاہروں کے خلاف قانون کا استعمال کیا گیا، لیکن ہم دنیا میں کہیں بھی اجتماعات اور احتجاج کی آزادی کا احترام کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے گزشتہ انتخابات میں جیتنے والے زیادہ تر آزاد امیدواروں کا تعلق عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی سے ہے، اور فوج کی حمایت یافتہ پاکستان مسلم لیگ ن کے حکمران اکثریت حاصل کرنے کے امکانات کو ختم کر دیا۔

تاہم، پی ٹی آئی کے رہنما دھاندلی کا دعویٰ کرتے ہوئے انتخابی دفاتر کے باہر سراپا احتجاج ہیں، کیونکہ اکثریت ملنے کے باوجود حکومت بنانے نہیں دی جارہی ہے۔

میتھیو ملر نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ انتخابات کے دوران دھوکا دہی کے دعوؤں کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ یہ واضح طور پر ایک مسابقتی الیکشن تھا جس میں لوگوں نے کھل کر اپنی پسند کا استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ بالآخر ہم جمہوری عمل کا احترام کرتے ہیں اور حکومت سازی کے بعد نئی بننے والی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی ایوان کی نمائندہ الہان ​​عمر، جو حریف بھارت پر کھلی تنقید کی وجہ سے پاکستان میں نمایاں ہیں، نے گزشتہ ہفتے محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ انتخابی بدانتظامی کے الزامات کی تحقیقات ہونے تک انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے گریز کریں۔

واضح رہے امریکا نے افغانستان میں اپنی دو دہائیوں کی جنگ کے لیے پاکستانی لاجسٹک سپورٹ پر انحصار کیا لیکن بہت سے امریکی حکام کا خیال ہے کہ طالبان کے لیے اسلام آباد کی جانب سے کھلی حمایت نے 2021 میں مغربی حمایت یافتہ حکومت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔

یاد رہے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 8 فروری کے انتخابات کے بعد اپنی پہلی نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ کسی ملک کے کہنے پر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات نہیں کریں گے۔

میڈیا کے نمائندوں سے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین، برطانیہ اور امریکا دوست ممالک ہیں لیکن وہ اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان ممالک نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو صحیح مان لیا اس لیے اس قسم کی باتیں کر رہے ہیں۔ ’ضرورت پڑی تو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات اپنے قوانین کے مطابق کریں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا

سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟

پہلے شیر افضل کو ندیم نانی والا پسند آئے اور اب ندیم نانی والا کو شیر افضل، تحفہ دینے کا اعلان بھی کردیا

چینی کی ہول سیل قیمتوں میں نمایاں کمی، عوام کو ریلیف

سڈنی ساحل پر فائرنگ کے بعد ایشز سیریز کے لیے سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ویڈیو

خیبر پختونخوا میں بھی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کارروائیاں شروع، کیا کے پی حکومت وفاق کے ساتھ تعاون پر آمادہ ہو گئی؟

چارسدہ کا ماحول دوست سروس اسٹیشن: صفائی اور پانی کی بچت ایک ساتھ

پاؤں سے پینٹنگز بنانے والی گلگت بلتستان کی باہمت فنکارہ زہرا عباس کی بے مثال کہانی

کالم / تجزیہ

اگلی بار۔ ثاقب نثار

جرمنی کا ٹاؤن رائٹرز پروگرام پاکستان میں کیوں نہیں؟

شاعرِ مشرق اور مصورِ مشرق کی پتنگ بازی