پاکستانی عوام کی مرضی کا احترام اور شفاف انتخابی عمل یقینی بنانے کی ضرورت ہے، امریکا

بدھ 14 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن پاکستان میں انتخابات سے بالکل باخبر ہیں کہ گزشتہ ہفتے لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے نکلے، جن میں پاکستانی خواتین، مذہبی اور نسلی اقلیتی گروپوں کے ارکان اور نوجوان ووٹرز کی ریکارڈ تعداد شامل تھی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین یاں پیئر نے منگل کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا،” یقینی طور پر ہم پاکستانی عوام کو گزشتہ ہفتے کے انتخابات میں حصہ لینے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، بشمول انتخابی عملے، سول سوسائٹی کے اراکین، اور صحافیوں اور انتخابی مبصرین جنہوں نے پاکستان کے جمہوری اور انتخابی اداروں کی حفاظت کی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ،”ہمیں ہم خیال جمہوری نظام کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر ہے۔ ہم مسلسل پاکستانی حکومت اور پاکستانی سیاسی جماعتوں کو عوامی اور نجی دونوں سطح پر واضح طور پر بتاتے رہتے ہیں کہ پاکستانی عوام کی مرضی کا احترام کرنے اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ یہ واضح طور پر اہم ہے۔”

اس سے قبل پاکستان کے انتخابات پر جاری ایک بیان میں امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نےکہا تھا کہ پاکستان میں انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات پر تشویش ہے۔ انتخابی عمل میں مداخلت یا دھوکہ دہی کے دعوؤں کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں نئی آنے والی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لاکھوں پاکستانیوں نے ووٹ کے ذریعے اپنی آواز پہنچائی۔ ووٹرز میں خواتین، مذہبی اور نسلی اقلیتی گروہوں کے ارکان اور نوجوانوں کی ریکارڈ تعداد رجسٹرڈ تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو سہارا دے کر اپنی شراکت داری کو تقویت دینے کے منتظر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 4500 پوائنٹس سے زائد اضافہ

کیپٹن محمد سرور شہید کی قربانی قوم کا فخر، آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

کرسٹوفر نولان کی ’دی اوڈیسی‘ ریلیز کے چند دن بعد ہی آن لائن لیک، یونیورسل پکچرز کا قانونی کارروائی کا اعلان

ایمازون پر ملازمین چرانے کا الزام، وارنر برادرز نے عدالت میں بڑا مقدمہ دائر کردیا

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش