اقوام متحدہ کا پاکستان کو انتخابات کے بعد درپیش مسائل کے قانونی حل پر زور

منگل 13 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کو انتخابات کے بعد درپیش مسائل کے قانونی حل پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستانی حکام سے پاکستان کی انتخابات کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان انتونیو گوتریس، سٹیفن ڈوجارک کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ نے پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ انتخابات کے بعد کے تمام مسائل کو طے شدہ قانونی طریقہ کار کے ذریعے حل کریں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستانی حکام اور سیاسی رہنماؤں سے انتخابات کے بعد پیدا ہونے والے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کیا جائے جو کشیدگی کا باعث ہو۔

انتونیو گوتریس نے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے پر بھی زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور تمام مسائل اور تنازعات کو طے شدہ قانونی طریقے کار کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہیں۔ انتخابات کے بعد کی صورتحال میں انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے لیے پاکستانی عوام کے مفاد کا مکمل احترام کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام اور سیاسی رہنماؤں سے اپیل ہے کہ وہ پرسکون ماحول کو برقرار رکھیں اور ہر قسم کے تشدد کو مسترد کریں، اس سے اجتناب کریں اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جو کشیدگی کو بڑھا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp