ماہرہ خان ماں بننے والی ہیں؟ بھارتی میڈیا کے دعوؤں پر اداکارہ نے کیا جواب دیا؟

منگل 13 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبول پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حاملہ نہیں ہیں اور نہ ہی انہوں نے نیٹ فلیکس سیریز چھوڑی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے  دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماہرہ خان دوسری بار والدہ بننے والی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں ایک سوشل میڈیا صارف کی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ماہرہ خان حاملہ ہونے کی وجہ سے او ٹی ٹی سیریز’جو بچے سنگ سمیٹ لو‘ سمیت 2 بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سلیم کریم اور ماہرہ خان کے دوسرے بچے کی آمد رواں سال اگست یا ستمبر میں متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا نے مزید لکھا تھا کہ ’اداکارہ ماہرہ خان ٹو ٹو کی ماما بننے اور شوہر سلیم کریم کے ساتھ اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔‘

بھارتی میڈیا کی ان خبروں کے بعد ماہرہ خان کے مداحوں میں بھی بے چینی پائی جارہی تھی اور وہ سچ جاننا چاہتے تھے، تاہم ماہرہ خان نے خود ان خبروں کی نفی کردی ہے اور کہا ہے کہ وہ حاملہ نہیں ہیں۔

ایکسپریس ٹریبون سے گفتگو میں ماہرہ خان نے کہا کہ ’یہ سچ نہیں ہے کہ میں حاملہ ہوں، میں نے نیٹ فلکس سیریز نہیں چھوڑی ہے۔’

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سونا سستا ہوگیا، پاکستان میں فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

جاپان کی پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری بہتر بنانے کے لیے نئی کاوشیں، 4 لاکھ ڈالر فراہم کردیے

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل، سی پیک تعاون سے معیشت اور ترقی کے نئے در وا

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟