کسی کو کندھا فراہم نہیں کریں گے، جماعت اسلامی کی تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کی تردید

منگل 13 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان خیبرپختونخوا کے امیر رہنما پروفیسر محمد ابراہیم نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کی تردید کردی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی جس کے ساتھ بھی حکومت بنانا چاہے ان کو اختیار ہے۔ جماعت اسلامی کا نام استعمال کرنے کا اخلاقاً کوئی جواز نہیں بنتا۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، پی ٹی آئی خود سے ہی حکومت بنانے کے لیے جماعت اسلامی کا نام استعمال کررہی ہے۔

مزید پڑھیں

پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ یہ طرزِ عمل نامناسب اور غیر اخلاقی ہے۔ جماعت اسلامی کسی کو کندھا فراہم نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اخلاقی اقدار ملحوظ خاطر رکھنی چاہییں، جماعت اسلامی کا اس طرح حکومت سازی کے لیے نام لینا اخلاقاً مناسب نہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے وفاق اور پنجاب مجلس وحدت المسلمین جبکہ خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کی منظوری دیدی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی لوکل قیادت کی جانب سے بھی کچھ ایسے بیانات سامنے آئے تھے جس میں اتحاد کا تاثر دینے کی بات کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل