چرچ آف انگلینڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس طرح سے اسرائیل غزہ کے خلاف اپنی جنگ لڑ رہا ہے وہ اخلاقی طور پر جائز نہیں ہے، غزہ پر مسلسل بمباری بند ہونی چاہیے۔
چرچ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے رفح پر زمینی حملے کے آغاز کے ساتھ ہی ہم فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ غزہ پر مسلسل بمباری اور شہریوں کی زندگیوں اور شہری بنیادی ڈھانچے پر اس کی بھاری قیمت کو روکنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
چرچ آف انگلینڈ نے غزہ میں قید باقی تمام قیدیوں کو رہا کرنے اور حماس کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
غزہ میں اسرائیل کے اقدامات متناسب نہیں، ویٹیکن
ویٹیکن کے سیکریٹری آف اسٹیٹ کارڈینل پیٹرو پارولین نے بھی غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے دفاع کے حق کو متناسب قرار دیا تھا۔
کارڈینل پیٹرو پارولین نے کہا کہ جو لوگ اسرائیل کو روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ان کی آواز عام آواز ہے، کہ وہ اس طرح جنگ جاری نہیں رکھ سکتے اور ہمیں غزہ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے دوسرے راستے تلاش کرنا ہوں گے۔