ملک میں پہلی مرتبہ مختصر مدتی حج کی سہولت متعارف

بدھ 14 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کا حج پاکستانی عازمین کے لیے بہترین ہوگا جس میں بے مثال سہولیات میسر ہوں گی اور پہلی بار قلیل مدتی حج کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے جو ملکی تاریخ میں ایک قابل ذکر سنگ میل ہے۔

بدھ کو دارالحج حاجی کیمپ میں عازمین کے تربیتی سیشن کے آغاز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں مختصر مدت کے لیے حج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور ہر حاجی کو سبز رنگ کا سوٹ کیس دیا جائے گا جس میں کیو آر کوڈ ہو گا تاکہ سامان کے نقصان سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں

انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو ایک مفت سم بھی فراہم کی جائے گی جس میں 180 بین الاقوامی کالنگ منٹس اور 7 جی بی ڈیٹا موجود ہے تاکہ وہ اپنے پیاروں سے بآسانی رابطہ کر سکیں۔ مزید برآں، اس سال پہلی بار پاکستان کو خواتین کو مفت عبایا بھی فراہم کیا جائے گا جو پاکستانی پرچم سے مزین ہوگا۔

انیق احمد نے کہا کہ خوش نصیب عازمین کا انتخاب شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا اور ان کی تربیت کا آغاز 12 فروری سے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج اللہ کے مہمان اور پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں جنہیں ایڈوانس فیکلٹیز سے سہولت فراہم کی جائے گی۔

’حج 2024 کے دوران عازمین کو مثالی سہولیات مہیا ہوں گی‘

ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے وزارت کا چارج سنبھالا تھا تو واضح کیا تھا کہ سال 2024 میں پاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال کا حج پاکستانی عازمین کے لیے مثالی ہو گا، ایسی سہولیات کی پیشکش جو ماضی میں دستیاب نہیں تھیں۔

وزیر نے حج انتظامات کے حوالے سے وزارت کی جانب سے کی جانے والی جامع کوششوں پر روشنی ڈالی اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر حجاج کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تذکرہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ تمام بنیادی ضروریات کے ساتھ رہائش، کھانے اور ٹرانسپورٹیشن کو معیاری بنایا گیا ہے۔

سعودی عرب میں پاکستانی عازمین کے لیے سفری سہولیات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال عازمین حج کے لیے سعودیہ میں بسوں کے ساتھ ٹرینوں کا بھی انتظام کیا جائے گا۔

انیق احمد نے عازمین حج پر زور دیا کہ وہ مناسک حج کے دوران ملک کی بھلائی، خوشحالی اور سربلندی کے لیے دعا کریں۔

تربیتی سیشن میں ڈائریکٹر حج لاہور اقرار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت مذہبی امور عبدالحکیم خٹک، ڈپٹی ڈائریکٹر عارف ظہور، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر مجیب اکبر شاہ اور طاہر لطیف و دیگر بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل