افغانستان کے محمد نبی نے شکیب الحسن سے اہم ریکارڈ چھین لیا

جمعرات 15 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان کے تجربہ کار کرکٹر محمد نبی نے مردوں کی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں شکیب الحسن کو نمبر ون آل راؤنڈر کے طور پر پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ ون ڈے انٹرنیشل میں آل راؤنڈرز رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔

افغانستان کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں محمد نبی کی شاندار سنچری نے انہیں دنیا کا نمبر ون آل راؤنڈر بنا دیا۔

اس سے قبل محمد نبی ٹی20 انٹرنیشنل میں اپنی صلاحیتوں کے لیے مشہور  تھے، اب اپنی 136 رنز کی شاندار اننگز کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کی آل راؤنڈر رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر آگئے ہیں۔

محمد نبی 39 سال اور 1 ماہ کی عمر میں آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے سب سے معمر کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے تلکارتنے دلشان کے ​​ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 2015 میں 38 سال اور 8 ماہ کی عمر میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

یاد رہے کہ افغانستان کے فاسٹ بولر راشد خان ون ڈے انٹرنیشنل میں آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر رہ چکے ہیں۔

بنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن 2019 کے بعد سے 1 ہزار 739 دن تک آل راؤنڈر کی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر رہے ہیں، لیکن اب ان سے یہ ریکارڈ افغانستان کے محمد نبی نے چھین لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp