جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

جمعرات 15 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سمیت دیگر کے خلاف کراچی کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج کا اعلان کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔

جماعت اسلامی کے نامزد سندھ اسمبلی کے  امیدواروں نے ایڈووکیٹ عثمان فاروق کے توسط سے

توہین عدالت کی درخواست  دائر کرتے موقف اپنایا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے کمیشن کو امیدواروں کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

’چیف الیکشن کمشنر سلطان راجہ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی توہین کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کیے، چیف الیکشن کمشنر نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ کر دیا جو کہ توہین عدالت ہے، سکندر سلطان راجہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔‘

درخواست گزاروں میں جنید مکاتی، وجیہہ الحسن، نصرت اللہ، محمد احمد اور محمد اکبر شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp