پی ایس ایل سیزن 9: اب تک کتنے بین الاقوامی کرکٹرز کی آمد ہوچکی ہے؟

جمعرات 15 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی کرکٹرز راسی وین ڈیر ڈوسن اور ڈیوڈ ویزے آج کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹورنامنٹ کے نویں ایڈیشن میں کھیلنے کے لیے شہر لاہور پہنچ چکے ہیں۔ پی ایس ایل میں 6 شہروں کی ٹیمیں شامل ہیں جو ٹرافی کے حصول کے لیے سر توڑ کوشش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان کا سب سے بڑا ایونٹ پی ایس ایل 2024 ایڈیشن 17 فروری سے شروع ہوگا جس کا پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رات 8 بجے دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور سابق چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

بین الاقوامی کھلاڑی راسی وین ڈیر ڈوسن اور ڈیوڈ ویزے دونوں لاہور قلندرز فرنچائز کے لیے کھیلتے ہیں۔ لاہور قلندرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے  ہوئے لکھا کہ لاہور قلندرز کے شائقین کے لیے دلچسپ خبر یہ ہے کہ ڈیوڈ ویزے اور راسی وین ڈیر ڈوسن لاہور پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ سال لاہور قلندرز نے ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا تھا جب وہ پی ایس ایل کی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی جس نے کامیابی کے ساتھ اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا اور ملتان سلطانز کے خلاف سنسنی خیز فتح کے بعد 2 سالوں میں اپنی دوسری ٹرافی حاصل کی۔

لاہور قلندرز لیگ کی سب سے نمایاں فرنچائزز میں سے ایک ہے اور گزشتہ برسوں میں مقامی ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے اور شہرت پیدا کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

لاہور قلندرز کے میچز

17 فروری بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، قذافی اسٹیڈیم، لاہور

19 فروری بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، قذافی اسٹیڈیم، لاہور

21 فروری بمقابلہ ملتان سلطانز، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم

24 فروری بمقابلہ کراچی کنگز، قذافی اسٹیڈیم، لاہور

25 فروری بمقابلہ پشاور زلمی، قذافی اسٹیڈیم، لاہور

27 فروری بمقابلہ ملتان سلطانز، قذافی اسٹیڈیم، لاہور

2 مارچ بمقابلہ پشاور زلمی، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی

6 مارچ بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی

9 مارچ بمقابلہ کراچی کنگز، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی

10 مارچ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp