بی جے پی کو دھچکا: الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کا نظام ختم

جمعرات 15 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈیا کی سپریم کورٹ نے ملک میں ایک ایسے متنازعہ انتخابی فنڈنگ نظام کو ختم کرنے کا حکم جاری کیا ہے جس کے تحت افراد اور کمپنیوں کو شناخت ظاہر کیے بغیر سیاسی جماعتوں کو لامحدود عطیات بھیجنے کی اجازت دی گئی تھی۔

انڈیا کی سپریم کورٹ کے 5 رکنی ججز پر مشتمل بینچ نے متنازعہ فنڈنگ سے متعلق آج فیصلہ سنایا ہے جس میں انتخابی بانڈز کو غیرقانونی قرار دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے معلومات خفیہ رکھنا شہریوں کو معلومات تک رسائی دینے کے حق کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں اسٹیٹ بینک کو حکم دیا کہ وہ ان بانڈز کو جاری کرنا بند کرے اور ان کے ذریعے دیے گئے عطیات کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف انڈیا کو فراہم کرے۔ اس سے قبل انڈیا میں ایک ہزار روپے سے لیکر ایک کروڑ روپے تک کے بانڈز فروخت کیے جاتے رہے۔

انڈیا میں نریندرا مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے انتخابی بانڈز کی یہ اسکیم 2017 میں متعارف کرائی تھی۔ قبل ازیں، بھارت میں سیاسی جماعتوں کے لیے 20 ہزار روپے سے زیادہ عطیات دینے والوں کی شناخت ظاہر کرنا قانوناً ضروری تھا۔ سیاسی فنڈنگ کے نئے نظام نے بھارت میں سیاسی جماعتوں کو فنڈنگ کی رقم ظاہر کرنے کا پابند تو بنایا مگر ان کے لیے فنڈز دینے والوں کی شناخت ظاہر کرنا ضروری نہیں رہا۔

مودی کی حکمران جماعت بی جے پی کا کہنا ہے کہ ان بانڈز کے ذریعے نقد رقم کا استعمال ختم کرکے سیاسی فنڈنگ میں اصلاحات کی گئی تھیں، لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ عطیات کی گمنام نوعیت کی وجہ سے سیاسی فنڈنگ کا نظام مبہم ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک میں عام انتخابات سے محض چند ماہ قبل آیا ہے۔ اس فیصلے کو بی جے پی کے لیے ایک دھچکا قرار جا رہا ہے کیونکہ بانڈ کے نظام سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والی جماعت بی جے پی ہی رہی ہے۔

بھارت میں الیکشن پر نظر رکھنے والے ادارے ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز کے مطابق، گمنام ڈونرز نے 2018 سے 2023 تک ان بانڈز کے ذریعے سیاسی جماعتوں کو 1.9 ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم فراہم کی، 2018 اور مارچ 2022 کے درمیان ان عطیات میں سے تقریباً 57 فیصد فنڈز بی جے پی کو ملے، اس کے مقابلے میں اپوزیشن کانگریس پارٹی کو صرف 10 فیصد فنڈز ملے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ